Home Uncategorized بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی،کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی،کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

Share
Share

اسلام آباد :بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی،2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔بھارتی عوام کاکہناہے کہ کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ ہر5سال میں 1جنگی جہاز اورہر 2سال میں ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔

صرف 2014کے 7مہینوں میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسران و جوان ہلاک ہوئے۔8مارچ2023کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ 18جنوری 2022 کو INS رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3سیلر ز ہلاک ہوئے اکتوبر2017میں واحد بھارتی نیوکلیئر سَب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔سَب میرین حادثے کے نتیجے میں بھارتی نیول چیف DK جوشی کو استعفیٰ دیناپڑا تھا۔

گزشتہ 6 برسوں کے دوران پاکستان 4 مرتبہ بھارتی آبدوزوں کا پاکستانی پانیوں میں سْراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت دْنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔بھارتی عوام کاکہناہے کہ کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...