Home نیوز پاکستان حکومت کےمعیشت کی بحالی کے لیے اقدامات کی تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

حکومت کےمعیشت کی بحالی کے لیے اقدامات کی تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

Share
Share

راولپنڈی :کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ بند ی حکمت عملی کے اقدامات کی ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء کو داخلی سلامتی کے موجودہ ماحول کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں کالعدم ٹی ٹی پی اور اس کے دیگر گروہوں کے دہشت گردوں کو پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں اور کارروائی کی آزادی اور دہشت گردوں کو جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی پر افسوس کا اظہار کیا گیا

فورم میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو حکومت کے اقتصادی بحالی کے منصوبے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرہ کار میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ بند ی حکمت عملی کے اقدامات کی ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...