اسلام آباد:صدرایشین کرکٹ کونسل اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نےایشیا کپ میں پاکستان بھارت میچ میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل میں سیاست گھسیٹنا اس کی روح کے منافی ہے۔ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ فتوحات کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔