Home Uncategorized بھارت کا چاند کے بعد سورج کی جانب خلائی مشن روانہ

بھارت کا چاند کے بعد سورج کی جانب خلائی مشن روانہ

Share
Share

نئی دہلی : بھارت نے چاند پر اترنے کے مشن میں کامیابی کے بعد سورج کی جانب خلائی مشن ‘ آدتیہ ایل ون ‘ روانہ کردیا، اس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

بھارت کا سورج کی جانب خلائی مشن روانہ کردیا، ریاست آندھرا پردیش کے ستیش دھون سپیس سینٹر سے آدتیہ ایل ون نامی مشن سورج کی جانب بھیجا گیا ہے، جو چار ماہ میں سورج کے قریب پہنچے گا۔

یہ سورج کی جانب بھیجے جانے والا پہلا بھارتی مشن ہے، اسرو کے مطابق اس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشن سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوا ، آدتیہ ایل ون مشن کا سفر 125 دنوں پر محیط ہے۔

یہ مشن چندریان کی طرح پہلے زمین کے مدار میں اونچائی پر گردش کرے گا اور وہاں سے مزید تیزی سے سورج کی طرف پرواز کرتا ہوا زمین سے تقر یباً 15 لاکھ کلومیٹر کی اونچائی پر پہنچ کر زمین اور سورج کی کشش کے درمیان ایک ایسےمقام پر رُکے گا، جسے سائنسی اصطلاح میں ایل ون کہا جاتا ہے۔

آدتیہ ایل ون مشن کو سورج کی خصوصیات جانچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اگر بھارت اپنے اس مشن میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ سورج کی جانب سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت سے قبل سورج کی جانب ناسا اور یورپین سپیس ایجنسی نے مشنز بھیجے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...