Home نیوز پاکستان بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناع جاری

بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناع جاری

Share
Share

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔

جسٹس محمد رضا قریشی نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف فلائنگ پیپر ملز سمیت 9 کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے خواجہ وسیم عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے جس میں وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ لیسکو نے بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے، لیسکو کی جانب سے عائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی، فکس چارجز عائد کرنے کے لیے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لیسکو نے بغیر بجلی استعمال ہوئے 32 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے، گزشتہ ماہ 57 لاکھ روپے بل اور اس ماہ ایک کروڑ 56 لاکھ روپے بھجوا دیا ہے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت لیسکو کی جانب سے فکس چارجز کو ختم کرنے کا حکم دے۔

Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...