Home نیوز پاکستان ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سورج کے جلوے برقرار ہیں، صبح سویرے سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا، ہیٹ سٹروک کا خطرہ بھی نہ ٹل سکا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپورمیں درجہ حرارت47 ،رحیم یار خان 46،ڈیرہ غازی خان46 اور ملتان 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جس سے ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، جبکہ اندرون سندھ کے علاقے دادو، موہن جودڑو میں درجہ حرارت50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکھر اور نواب شاہ میں درجہ حرارت48سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، آج اور کل پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات برقرار ہیں۔

ادھر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے ، جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...