Home نیوز پاکستان یونان میں گرفتار صحافی اور ایتھلیٹ مونا خان رہا ، دفتر خارجہ کی تصدیق

یونان میں گرفتار صحافی اور ایتھلیٹ مونا خان رہا ، دفتر خارجہ کی تصدیق

Share
Share

اسلام آباد :یونان میں پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں کے سبب مونا خان کو یونانی حکام نے رہا کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے مونا خان کی رہائی کی تصدیق کردی، مونا خان جیل سے ایتھنز روانہ ہوگئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں مونا خان اپنے بیٹے سے ملاقات کریں گی، مونا خان کو گرفتاری کے بعد کترینی نامی جگہ پر لاک اپ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر رسائی مانگی تھی، گزشتہ روز پاکستانی صحافی مونا خان کو یونان میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، وہ ہائیکنگ کیلئے یونان گئیں تھیں۔

یاد رہے کہ مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...