اسلام آباد:انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری ہفتے کے بھاؤ پر برقرار ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے پر برقرار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھاو? 278 روپے 54 پیسے ہی تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 84 پر آ گیا۔اب تک کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 382 پوائنٹس کی بلندی پر ہی پہنچ سکا۔
گزشتہ کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔