اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی، اس موقع پر عمر ایوب اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔