Home sticky post 2 وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورہ پر عمان پہنچ گئے

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورہ پر عمان پہنچ گئے

Share
Share

مسقط:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے جہاں ان کا ایئر رپورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی، خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان حکومت کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

Share
Related Articles

میری ریڈ لائن پاکستان ،ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ...

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے...

وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا...

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

راولپنڈی:بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے)...