Home sticky post 6 وزیرِ داخلہ کی درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی پر حاضری، ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا

وزیرِ داخلہ کی درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی پر حاضری، ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا

Share
Share

کراچی: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں واقع معروف بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ بزرگانِ دین نے دینِ اسلام کے فروغ کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں، ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی آج کے چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...