Home نیوز پاکستان فائبر کیبل میں کٹ لگنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

فائبر کیبل میں کٹ لگنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

Share
Share

سنگاپور:سنگارپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل میں کٹ لگنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کو ساوتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے ہیں۔

آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، پی ٹی سی ایل کے ذرائع نے بتایا کہ فائبر آپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا۔

فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی جس کی وجہ سے پاکستان میں پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والا ٹریفک متاثر ہوگا۔

پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز اور سرچ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مشرقی سمت سے پاکستان میں آنے والا ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...