Home سیاست وزیراعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے،عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

وزیراعظم وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے،عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

Share
Share

ریاض:وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے دارالحکومت ریاض کے ڈپٹی گورنر پرنس محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔

ایر پورٹ پر سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل کو منعقد ہوگا۔وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ہمراہ ہیں ۔

وزیراعظم اور وفاقی وزرا عالمی اقتصادی فورم کے ان مباحث میں شریک ہوں گے جن میں سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، سپلائی چینز کی تجدید، پائیدار ترقی اور توانائی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عالمی صحت ،فنانشل ٹیکنالوجیز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے اس خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...