Home نیوز پاکستان انٹرا پارٹی کیس ، پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد

انٹرا پارٹی کیس ، پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ممبر سندھ نثار دورانی کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مسترد کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی۔ علاوہ ازیں انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک موٴخر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ایف آئی اے سیپارٹی آفس سے لے جائی گئی دستاویزات کی واپسی کیلیے عدالت سے رجوع کی ہدایت کی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017ء کی شق 208انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمے دادی ہے۔ شق209تھری کے تحت سرٹیفکیٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

Share
Related Articles

ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے...

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں،اداکارہ زرنش خان کی اپیل

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا...

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں کی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں...

23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے

اسلام آباد: 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر...