Home سیاست آئی پی پی کا پنجاب بھر میں جلسے اور ورکرز کنونشنز کرنے کا فیصلہ

آئی پی پی کا پنجاب بھر میں جلسے اور ورکرز کنونشنز کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب بھر میں جلسے اور ورکرز کنونشنز منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پہلے مرحلے میں 9 اضلاع میں جلسے اور کنونشنز ہوں گے، 28 اکتوبر کو خانیوال، 3 نومبر حافظ آباد، 9 نومبر نارووال، 12 نومبر لیہ اور 17 نومبر کو قصور میں میدان لگے گا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے 20 نومبر کو گوجرانوالہ، 24 نومبر جھنگ، 2 دسمبر ساہیوال اور 9 دسمبر کو فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں ملتان، راولپنڈی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں کنونشنز ہوں گے، انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر آئی پی پی علیم خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہر ضلع میں رابطے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تعلیم و زراعت کیلئے مراد راس اور نعمان لنگڑیال کی سربراہی میں کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز کو ہر ضلع میں فوری تنظیم سازی کی بھی ہدایت کی ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...