Home Uncategorized ایران ،اسرائیل کشیدگی،اٹلی نے جی-7 کا اجلاس بلالیا

ایران ،اسرائیل کشیدگی،اٹلی نے جی-7 کا اجلاس بلالیا

Share
Share

روم: ایران نے شام میں اپنے سفارت خانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے کیے جس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اٹلی نے جی-7 ممالک کا اجلاس طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی G7 کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے پر بات چیت کے لیے ہنگامی طور پر آج ورچوئل اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل پر ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ G7 اجلاس میں رکن ممالک مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔

وزیر اعظم جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ خطے میں ایرانی حملے سے پیدا ہونے والے عدم استحکام پر سخت تشویش ہے اور اس صورت حال کو بدلنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...