Home سیاست وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پرگفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پرگفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم وزارت داخلہ پہنچے جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت اور حتمی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ بطور نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے محسن نقوی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ آپ نے وزارت اعلیٰ کے دور میں عوامی منصوبوں کو انتہائی غیر معمولی رفتار سے مکمل کرایا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور دیرپا استحکام کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے...

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ،...