Home Uncategorized ایران کا اسرائیل پر حملہ،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

ایران کا اسرائیل پر حملہ،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

Share
Share

نیویارک:ایران کے اسرائیل پر ڈرونز حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اقوام متحدہ نے اعلان کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ بدلتی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

یہ اعلان اسرائیل کے اقوام متحدہ سے ایران کے حملے کی مذمت کے لیے فوری طور پر اجلاس منعقد کرنے کے بیان بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران کے اسرائیل پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب گیلاد اردان نے سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

ادھر چین، روس، متحدہ عرب امارات، قطر اور امریکا سمیت دیگر ممالک نے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کو سوئس سفارت خانے کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ اسرائیل کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا اور مزید حملوں کا ارادہ نہیں رکھتے البتہ اُس طرف جارحیت ہوئی تو جوابی کارروائی کریں گے۔

ادھر اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ہم نے کامیاب دفاع کیا اور اب بھرپور جواب دیں گے۔ جو ہمیں نقصان پہنچائے گا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...