Home Uncategorized کیا سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کیلئے اپنا مذہب تبدیل کررہی ہیں ؟

کیا سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کیلئے اپنا مذہب تبدیل کررہی ہیں ؟

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کل بروز اتوار، 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ سوناکشی کا تعلق ہندو مت اور ظہیر اقبال ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فنکار گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے جس کے بعد اب اس جوڑے نے اپنی محبت کو نیا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسے میں متعدد حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا اداکارہ مسلمان مرد سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کریں گی یا نہیں؟

اس معاملے پر ’بالی ووڈ ناؤ‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار ظہیر اقبال کے والد نے سوناکشی سنہا کے مذہب تبدیلی کے معاملے پر وضاحت دی ہے۔

بالی ووڈ ناؤ کے مطابق اداکار ظہیر کے والد اقبال کا کہنا ہے کہ ’اُن کی ہونے والی بہو سوناکشی مذہب تبدیل نہیں کر رہیں اور یہ بات یقینی ہے، سوناکشی اور اُن کے بیٹے کا دلوں کا اتحاد ہو رہا ہے اور اس میں مذہب کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اداکار کے والد اقبال کا کہنا ہے کہ ’شادی میں نہ تو ہندو اور نہ ہی مسلم رسمیں ادا کی جائیں گی، یہ ایک مکمل طور پر مختلف شادی ہوگی۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...