Home سیاست ‎اسحاق ڈار ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

‎اسحاق ڈار ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی نائب وزیراعظم فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج سعودی مملکت کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف راستوں پر بات کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر سعودی ولی عہد کے دورے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے غزہ کی سنگین صورت حال اور باہمی دلچسپی کی دیگر اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ کوششوں اور بات چیت کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...