Home sticky post 5 اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان

اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان

Share
Share

بیجنگ:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر مسٹر لیو ہائیشنگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے پاک–چین دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران پارٹی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال اور چین–پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو باہمی تعاون کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس کے تحت جاری منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے وزیر لیو ہائیشنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور چین کی ترقی و استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان اور باوقار انداز میں منایا جائے گا، جس کے لیے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دونوں فریقین نے پاک–چین سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...