Home sticky post 5 اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایمان مزاری، ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایمان مزاری، ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اقدام قتل، دہشت گردی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں دو دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس محمد اعظم خان نے 10 ہزار کے مچلکوں پر حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دو دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری سمیت وکلا کے بڑی تعداد عدالت میں پیش ہوئی۔ درخواست گزاروں کی جانب کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی خاتون نے رات احاطہ عدالت میں گزاری ہے۔

مجھے لگ رہا ہے کہ ایسا میری وجہ سے ہوا ہے، کیونکہ میں نے ان کو یہاں بلایا تھا اور یہ صورتحال بنی۔ عدالت کے پاس پٹیشن آ گئی اور ضمانت مل گئی تو نئی ایف آئی آر سامنے لا کر گرفتاری کی کوشش کی گئی۔

کامران مرتضی نے بتایا کہ ستائیس جولائی کے وقوعہ پر درج پرانی ایف آئی آر ہے جس کے بعد وہ درجنوں مرتبہ عدالتوں میں پیش ہوئیں۔ اگر ایمان مزاری کو گرفتار کرنا تھا تو پراسیکیوشن پہلے گرفتار کر لیتی۔

اس عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد پولیس ایک پرانے کیس میں گرفتار کرنے آ گئی جس کا علم ہی نہیں تھا۔ ایف آئی آر میں فائرنگ کا ذکر ہے، جبکہ وکیل نے پستول کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

جسٹس محمد اعظم خان نے پوچھا آپ حفاظتی ضمانت مانگ رہے ہیں؟ کامران مرتضیٰ نے کہا نا صرف اس کیس میں حفاظتی ضمانت مانگ رہا ہوں بلکہ جس کیس کا علم نہیں ہے اس میں بھی پروٹیکشن دی جائے۔

عدالت نے کہا فی الحال جو فائل میرے سامنے ہے صرف اسی مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے رہا ہوں۔ کامران مرتضیٰ نے کہا میں عدالتی فیصلے ساتھ لایا ہوں، عدالتی نظیریں موجود ہیں کہ جن کیسز کا علم نہیں ان میں بھی پروٹیکشن دی گئی۔ جسٹس محمد اعظم خان نے کہا آپ اس کی کاپی دے دیں، میں دیکھ لیتا ہوں، فی الحال صرف اسی مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے رہا ہوں۔

دوسری جانب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف نئی ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں موجود لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر کو لیک کرنے کا الزام ہے، پولیس کے سینئر افسران کے حکم پر لیگل برانچ کو تالا لگایا گیا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف ایف آئی آر جولائی میں درج کی گئی تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی نے ایف آئی آر میں ضمانت نہیں کروائی تھی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی ایف آئی آر میں حفاظتی ضمانت کیلئے کل سے ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...