Home سیاست اسلام آباد ہائی کورٹ ججز خط پرسپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ ججز خط پرسپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پرسپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے طلب کیے گئے فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے طلب کیا گیا ہے، جس آج شام 4 بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط کے بارے میں غور کیا گیا۔ بعد ازاں اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے، جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...