Home سیاست وزیراعظم کی چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ سیکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہاں، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غوراور سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا، وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز ہونے والے بشام واقعہ پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی، جس پر وزیراعظم نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فل پروف سکیورٹی کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...