Home Uncategorized اسلامی دنیااسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کریں،ایرانی سفیر

اسلامی دنیااسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کریں،ایرانی سفیر

Share
Share

کوئٹہ: ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم نے اسلامی دنیا سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کریں۔ فلسطین کا مسئلہ اسلام اور مغربی قوتوں کی جنگ ہے۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے آئین میں مظلوموں کی حمایت کا قانون موجود ہے، 44 سالوں میں ایران کے خلاف ہر قسم کی سازشیں کی گئیں، ایران نے تمام سازشوں کا بہادری اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کیا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور عراق وار کے پیچھے عالمی قوتیں سرگرم تھیں، ایران کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کی کوششیں کی گئیں، ایران پر لگنے والی پابندیوں کا عوام نے مقابلہ کیا اور وہ ختم ہوئیں، ایران اسلامی ممالک کی حمایت ہمیشہ کرتا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکہ کی ایران سے صرف ایٹمی قوت کی وجہ سے دشمنی نہیں بلکہ فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے، ہم نے اسلامی دنیا سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کریں۔

رضا امیری نے مزید کہا کہ کوئٹہ ایران کا ہمسایہ شہر ہے اس وجہ سے کوئٹہ کو خاص اہمیت حاصل ہے، پاکستان کے ساتھ تجارتی، ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان نے فلسطین سے ہمدردی کا اظہار سڑکوں پر نکل کر کیا وہ قابل ستائش ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...