Home سیاست مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم کا لوکل گورنمنٹ بارے آئینی ترمیم پر اتفاق، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم کا لوکل گورنمنٹ بارے آئینی ترمیم پر اتفاق، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بارے آئینی ترمیم پر اتفاق اور آئندہ انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھی مضبوط بلدیاتی نظام پر یقین رکھتی ہے، لوکل گورنمنٹ سے زیادہ موثر کوئی پلیٹ فارم نہیں، اگلی پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلےانتخابات میں (ن) لیگ اور ایم کیو ایم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، ہم تعاون کر کے سندھ میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کریں گے، ہر حلقے میں ایسے امیدوار کی حمایت کریں گے جو حلقہ جیت سکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمیں قرضوں کے جال میں پھینک گیا، ہم عوام کی مشکلات کم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو تعمیرنو تحریک کی ضرورت ہے، مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کے لیے آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کیا ہے، مقامی حکومتوں کو صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات سے پہلے قومی اتفاق رائے اور قومی ایجنڈا واضح کرنا چاہتے ہیں، مضبوط مقامی حکومت ہی پاکستان کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے، آئین میں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ مقامی خودمختاری پیش کر دیا ہے، آئینی ترمیم کا مسودہ آج (ن) لیگ کے رہنماؤں کو پیش کر دیا ہے، مسلم لیگ (ن) پوری طرح ہم سے متفق ہے، ہم اس بل کو باقی سیاسی جماعتوں کے سامنے بھی رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا اتحاد ہے تو یہاں کھڑے ہیں، ہم وزارتیں،عہدے لینے پر بات نہیں کر رہے، پاکستان کے عوام بہت مشکل زندگی گزار رہے ہیں، ہم نے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سارے اختیار اور وسائل وزیراعظم، چار وزرائے اعلیٰ کے پاس ہیں، ہم اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...