Home سیاست فلسطین پر ظلم کیخلاف کمیشن بنایا جائے، طاہر اشرفی

فلسطین پر ظلم کیخلاف کمیشن بنایا جائے، طاہر اشرفی

Share
Share

لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطین پر ہونے والے ظلم کے خلاف کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے، 7 اکتوبر کو فلسطین میں حملوں کا آغاز ہوا تب سے اب تک پاکستان اپنے موقف پر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھی کمیشن کا مطالبہ کیا اور آرمی چیف نے بھی فلسطین کے سفیر کو جی ایچ کیو بلا کر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین کے پاس مضبوط فوج ہوتی تو آج فلسطین کے ساتھ ایسا نہ ہوتا، پاکستان میں بھی فوج اور قوم میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا بھائی، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے لیکن اسے بھی سمجھنا ہو گا کہ پاکستان کا امن افغانستان کا امن ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...