Home Uncategorized اسرائیل نے دمشق پر بھی میزائل داغ دئیے ، شامی فوج کا کئی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیل نے دمشق پر بھی میزائل داغ دئیے ، شامی فوج کا کئی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Share
Share

بیروت: شام نے جمعہ کی صبح گولان کی پہاڑیوں سے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی فوج نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے جمعہ کی صبح دمشق کے آس پاس کے متعدد مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے اسرائیلی جارحیت کی تصدیق کی ہے۔

شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ تر اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا گیا لیکن کچھ میزائلوں نے زمین پر نقصان پہنچایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شام کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ، شامی میڈیا نے جمعہ کو عسکری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شامی فضائی دفاعی فورسز نے دارالحکومت دمشق کی فضائی حدود میں اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بنایا اور متعدد کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں دمشق کے آس پاس کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کچھ مادی نقصان پہنچا ہوا، فوجی ذرائع نے نقصان یا ہلاکتوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق کے قریب لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے 2023 کے آغاز سے اب تک 52 مرتبہ شام میں اسرائیلی حملوں کی نشاندہی کی ہے، ان میں سے 37 فضائی حملے، 15 زمینی شامل ہیں جن میں تقریباً 106 اہداف کو نقصان پہنچا۔ ان میں گولہ بارود کے ڈپو، فوجی ہیڈ کوارٹراور گاڑیاں شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ شام میں ایک تنظیم نے ایک ڈرون لانچ کیا تھا جس نے جنوبی اسرائیل کے علاقے ایلات میں ایک سکول کو نشانہ بنایا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...