غزہ:عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے اردن کی سرحد کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق 23 ستمبر سے بند کراسنگ آج سےکھولی جائے گی ۔کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی ۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی ۔حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک پربھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مجبور کریں۔