Home Uncategorized ایران کا حملہ روکنے کے لئے اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑی،رپورٹ

ایران کا حملہ روکنے کے لئے اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑی،رپورٹ

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کو ایران کے ڈرونز حملوں کو روکنے کے لیے ایک ارب ڈالر کی قیمت چکانا پڑی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے دفاعی فضائی نظام نے ایران کے 100 سے زائد ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بناکر فوجی تنصیبات اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنایا لیکن ان حملوں کو روکنے میں ایک ارب ڈالر خرچ ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ڈرونز حملوں دوران اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی رہے اور ہوائی اڈوں پر نہیں اُترے تاکہ ان ڈرونز کا نشانہ بننے سے بچ سکیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو اردن کی فضاؤں میں ہی تباہ کر دیا تھا اس لیے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ایران نے 300 کے قریب بیلسٹک میزائلز، ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...