Home Uncategorized اسرائیل نے غزہ کو تباہ کرنے کے لیے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کیا،اقوام متحدہ

اسرائیل نے غزہ کو تباہ کرنے کے لیے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کیا،اقوام متحدہ

Share
Share

نیو یارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو تباہ کرنے کے لیے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کیاجبکہ اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے مرد حماس سے تعلق رکھتے تھے۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین کی جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اب تک 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے جو 2 جوہری بموں کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتالوں، زرعی اراضی، اسپتال ، تعلیمی اداروں اور فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
اسرائیل کے حملوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج گرفتار فلسطینیوں ں کو بدترین انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے مرد حماس سے تعلق رکھتے تھے۔ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں جان سے ہاتھ دھونے والے فلسطینوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے کھنڈر بننے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے 12 ہزار افراد کو بھی جاں بحق تصور کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...