Home Uncategorized اسرائیل ایک سال میں صفحۂ ہستی سے مٹ جائیگا،ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں،صیہونی میجر

اسرائیل ایک سال میں صفحۂ ہستی سے مٹ جائیگا،ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں،صیہونی میجر

Share
Share

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سابق میجر نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی دلدل میں پھنس چکے ہیں جہاں سے باہر نکلنا ناممکن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سابق میجر جنرل یزہاک برک نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پھنس چکے ہیں جہاں ایک طرف حماس کے ساتھ جنگ جاری ہے تو دوسری جانب ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔

سابق میجر جنرل نے خبردار کیا کہ اگر غزہ جنگ بندی مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تو خطے میں نہ ختم ہونے والی جنگ چھیڑ سکتی ہے اور اسرائیل ہر جانب سے شدید خطرات میں گھیر جائے گا۔

اسرائیلی سابق میجر جنرل یزہاک برک نے مزید کہا کہ وزیر دفاع نے غزہ کے حوالے سے جو اہداف مقرر کیے تھے اُن میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوسکا، اگر یہی صورت حال رہی اور اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے اتحادی تبدیل نہ ہوئے تو اسرائیل آئندہ ایک سال میں صفحۂ ہستی سے مٹ جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...