Home highlight میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف اور وزراء کی شرکت

میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف اور وزراء کی شرکت

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج کے جوان میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ آج چکلالہ، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ شہید افسر 2 ستمبر 2025 کو بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد جامِ شہادت نوش کرگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیرِ دفاع، وزیرِ اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، اعلیٰ فوجی و سول افسران اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ میجر عدنان اسلم شہید نے دشمن کے سامنے بے مثال دلیری اور قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جوانوں کی صفِ اوّل میں رہ کر لڑائی لڑی۔

وزیرِ اعظم نے شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے وطن کا ایک بہادر سپوت کھو دیا ہے، جس کی قربانی اور جذبہ ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ وہ پاکستان کے بہترین سپوتوں میں سے ایک تھے جن کی استقامت، حب الوطنی اور قربانی کا جذبہ ناقابلِ فراموش ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شہید کی یہ قربانی اس امر کا ثبوت ہے کہ پاک افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم ہیں اور ہر قیمت پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ میجر عدنان اسلم شہید کو ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...