نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عید کے موقع پر مسلمانوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ عیدالفطر دنیا کیلئے محبت اور امن کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے مسلمان جنگ کے باعث پیاروں کے ہمراہ عید نہیں منارہے، اپنے پیاروں کے ساتھ عید نا منا سکنے والوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، بے گھر افراد ایک دن اپنی فیملیز اور گھروں میں عید منائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسائل میں پھنسے مسلمان بھائی، بہنوں کیلئے اپنا کام جاری رکھوں گا۔
دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آج کا دن دوستوں اور خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر خوشیاں بانٹنے کا دن ہے، انہوں نے عید کے اس پر مسرت دن کے موقع پر فلسطین اور سوڈان کے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔