Home سیاست اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ

اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔ فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ، 6000 سے زائد فلسطینی شہادتوں پر تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یو این سکیورٹی کونسل فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے میں مکمل ناکام رہی ہے، اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں، ابتدائی طور پرغزہ میں غیرمشروط سیز فائر ہو، اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل کی ناکامی کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے امیدیں ہیں، آج جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے کیا گیا، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم لوگوں کیخلاف پلان ایکشن میں آجائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...