Home سیاست مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ ریفرنس ، عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب

مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ ریفرنس ، عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرلیے، جج محمد بشیر نہیں کہا کہ آئندہ سماعت پر اس نکتے پر دلائل دیے جائیں کہ یہ کیس اس عدالت میں چلایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ ۔

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج صرف مراد علی شاہ کی حاضری ہے۔
وکیل صفائی سعد ہاشمی نے کہا کہ احتساب عدالت اسلام آباد سے کیس کراچی ٹرانسفر ہو گیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انٹرا کورٹ اپیل دائر ہونی ہے۔
جج محمد بشیر نے وکیل صفائی سعد ہاشمی سے سوال کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں؟ وکیل صفائی سعد ہاشمی نے بتایا کہ میں مراد علی شاہ، رسپانڈنٹ نمبر 4 کی جانب سے ہوں۔

احتساب عدالت کے جج نے ملزمان کی حاضری روسٹرم پر بلا کر لگائی، جج محمد بشیر نے کہا کہ جس کی حاضری لگ جائے وہ ملزم کمرہ? عدالت میں بیٹھ جائے۔

وکیل صفائی سعد ہاشمی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپیل میں حکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائر رکھی ہے، مراد علی شاہ کے خلاف کیس سندھ ہائی کورٹ کو ٹرانسفر ہو گیا تھا، لمبی تاریخ ڈال دیں، انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی ہے۔

جج محمد بشیر نے وکیل سعد ہاشمی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا صبر کر لیں، جلدی کیا ہے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کے خلاف کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی، جج نے کہا کہ جو ملزمان نہیں آئے انہیں نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...