Home sticky post اسرائیلی وزیراعظم نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی

اسرائیلی وزیراعظم نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی

Share
Share

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاوٴس پہنچے تھے، جہاں سے انہوں نے قطری وزیر اعظم کو فون کیا اور دوحہ پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے معذرت کی۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت تنظیم کے پانچ ارکان اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔
حماس نے اس حملے کے حوالے سے بتایا کہ اس کا ہدف تنظیم کی اعلیٰ قیادت تھی، تاہم تمام رہنما محفوظ رہے۔ حملے کے وقت حماس کی قیادت امریکا کی طرف سے پیش کیے گئے غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہی تھی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...