Home Uncategorized اسرائیلی وزیراعظم نے وزیر دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کر دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے وزیر دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کر دیا

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یووگیلنٹ کی جگہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو ملک کا نیا وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان مکمل اعتماد کی ضرورت ہے، جنگ کے وقت وزیر دفاع یووگیلنٹ پر اعتماد نہیں ہے لہٰذا وزیر دفاع گیلنٹ کی خدمات واپس لینے اور ان کی جگہ کاٹز کو وزیردفاع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یادرہے کہ اسرائیل کے برطرف وزیردفاع گیلنٹ اور وزیراعظم نیتن یاہو دونوں دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن غزہ میں گزشہ ایک برس سے جاری جنگ کے دوران دونوں کے درمیان انتہائی کشیدگی جاری تھی۔

نئے وزیردفاع کاٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ وہ نئی ذمہ داریاں اسرائیلی ریاست اور اس کے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے مشن اور مقدس فرض سمجھ کر سرانجام دیں گے

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...