Home Uncategorized ‎نوجوان کو اپنی آنکھ زیادہ کھجانا مہنگا پڑگیا

‎نوجوان کو اپنی آنکھ زیادہ کھجانا مہنگا پڑگیا

Share
Share

کوالا لمپور: ملائیشیا میں ایک نوجوان کی آنکھ بچپن سے زیادہ ملنے سے خراب ہوگئی ہے جس کے بعد اس کی آنکھ کے حصے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے 21 سالہ محمد زبیدی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ آنکھیں ضرورت سے زیادہ رگڑنے میں گزارا ہے کیونکہ انہیں پچپن سے ایک الرجی کی بیماری تھی۔

محمد زبیدی الرجی کی وجہ سے اپنی آنکھوں کو اس وقت تک رگڑتے جب تک کہ وہ سرخ نہ ہوجاتی لیکن اس کی وجہ سے ان کی نوجوانی میں سنگین نتائج برآمد ہوئے۔

15 سال کی عمر میں انہیں اپنی دائیں آنکھ میں دھندلا پن کا تجربہ ہونا شروع ہوگیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ صورتحال خراب ہوتی گئی۔ آخرکار وہ ایک ڈاکٹر کے پاس گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ مسلسل آنکھ رگڑنے کی وجہ سے آنکھ کا کورنیا خراب ہوگیا ہے اور اب نئے کورنیا کی پیوندکاری درکار ہے۔

ٹرانسپلانٹ میں خراب شدہ کورنیا کو نکالا گیا اور اس کی جگہ ایک نیا کورنیا لگایا گیا۔ نوجوان کو جنرل اینستھیزیا کے تحت سْن رکھا گیا تاکہ درد نہ ہو۔ ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ ایک دو مہینوں میں اپنی آنکھ کھولنے کے قابل ہو جائیں گے تاہم مکمل صحت یاب ہونے میں سالوں لگیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...