Home نیوز پاکستان انٹر نیٹ سست ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ پانچ کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

انٹر نیٹ سست ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ پانچ کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں انٹر نیٹ سست ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ کم از کم پانچ کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس میں خلل کی وجہ سب میرین کیبل میں فالٹ کو قرار دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا ہے سب میرین کیبل میں فالٹ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ 7 فائبر ا?پٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے۔

سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

اس موقع پر سید امین الحق نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا ہے سب میرین کیبل میں فالٹ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 7 فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے،27 اگست تک کا وقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی، وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاوٴن ہواارکان قائمہ کمیٹی پی ٹی سی ایل حکام کی اجلاس میں عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کے سی ای او یا چیئرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...