Home سیاست عدلیہ سے امید ہے انصاف کا ترازو برابر ہوگا، بیرسٹر گوہر

عدلیہ سے امید ہے انصاف کا ترازو برابر ہوگا، بیرسٹر گوہر

Share
Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس دو، دو چشمے ہیں، ہمیں الگ دیکھا گیا، شفاف انتخابات کے لیے بلے کا نشان دیا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں بلے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے دلائل دیے، کل پی ٹی آئی اپنا جواب دے گی، عدلیہ سے امید ہے انصاف کا ترازو برابر ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بغیر جرم کے جیلوں میں ہے، عدلیہ کے سامنے بنیادی انسانی حقوق کے مسائل رکھے ہیں، بلے کا نشان پاکستان کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، کبھی کسی پارٹی کا انتخابی نشان انٹراپارٹی الیکشن کی بناء پر نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ان انتخابات کو نہیں مانے گا، ہر جماعت کی پہچان اس کا نشان ہوتا ہے، انشااللّٰہ سپریم کورٹ ہمارے بلے کے نشان کو بحال کرے گی، ہم آرٹیکل 17 پر انحصار کر رہے ہیں، آرٹیکل 17 پر ہم ہی بات کر رہے ہیں اور ہمیں نشان دیا جانا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر علی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بارہا غیر سیاسی بنیادوں پر الیکشن مسترد کیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...