Home نیوز پاکستان لگتا ہے آج شہید ہو جائیں گے ،کچے میں شہید اہلکاروں کی آخری وِڈیو وائرل ہو گئی

لگتا ہے آج شہید ہو جائیں گے ،کچے میں شہید اہلکاروں کی آخری وِڈیو وائرل ہو گئی

Share
Share

رحیم یار خان:پنجاب میں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید اہل کاروں کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ گفتگو کےد وران اپنی شہادت کا ذکر کررہے ہیں۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل وِڈیو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے راکٹ حملے میں شہید ہونے سے کچھ دیر پہلے کی ہے، جس میں اہل کار شہید ہونے کے حوالے سے آپس میں بات کررہے ہیں۔ وِڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہل کار اپنے ساتھی ابرار کو ازراہ تفنن مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ لو رائفل پکڑو، لگتا ہے آج آخری وقت آ گیا ہے (یعنی لگتا ہے آج تو شہید ہو جائیں گے)

کچے میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جانے والے پولیس اہل کار گفتگو میں مزید کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ ہم جہاں پر رات (کی تاریکی) میں (ڈیوٹی کے لیے) جار ہے ہیں، یہاں تو کوئی دن (کی روشنی) میں بھی نہیں آتا۔

یٹ رہے کہ وِڈیو میں دکھائی دینے والا پولیس کانسٹیبل ابرار گزشتہ شب ڈاکوؤں کے راکٹ حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ہونے والے اس حملے میں 12 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...