Home سیاست ‎ججزخط،سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج پھر ہو گا

‎ججزخط،سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج پھر ہو گا

Share
Share

‎اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر آج دوبارہ فل کورٹ اجلاس ہوگا۔

‎گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس 2 گھنٹے ججز کمیٹی روم میں ہوا۔

‎ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی آئینی و قانونی حیثیت پر غور کیا گیا جبکہ ججز نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

‎ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔

‎یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط کے بارے میں غور کیا گیا، بعد ازاں اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

‎ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...