Home سیاست ‎جمعیت کا غزہ مارچ، مظاہرین کی ریڈ زون داخلے کی کوشش پر پولیس سے جھڑپ،دھکم پیل

‎جمعیت کا غزہ مارچ، مظاہرین کی ریڈ زون داخلے کی کوشش پر پولیس سے جھڑپ،دھکم پیل

Share
Share

اسلام آباد:اسلامی جمعیت طلبا کے غزہ مارچ کے دوران ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی، کارکنوں کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے غزہ مارچ کا اہتمام کیا گیا، سینیٹر مشتاق احمد خان اور کاشف چودھری سمیت دیگر کی قیادت میں ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات و دیگر شریک ہوئے۔

سرینا چوک پر اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام غزہ مارچ کے دوران پولیس نے ریلی کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں عبور کرلی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

مظاہرین کا اصرار تھا کہ وہ ہر صورت امریکی سفارت خانے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے تاہم پولیس نے شرکاء کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا، پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور شرکاء اور پولیس کے درمیان لڑائی اور دھکم پیل ہوئی جبکہ غزہ مارچ کے شرکاء خیابان سہروردی تک پہنچ گئے۔

پولیس اور انتظامیہ سے مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہونے پر سرینا چوک کو بند کرکے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، پولیس نے مظاہرین کو سرینا چوک اسلام آباد سے آگے جانے سے منع کیا تو کارکنان نے پولیس پر بوتلیں پھینکنا شروع کردی جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں بھی عبور کرلی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...