Home Uncategorized جوبائیڈن کورونا سے صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے

جوبائیڈن کورونا سے صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے

Share
Share

واشنگٹن: کورونا میں مبتلا امریکی صدر جوبائیڈن صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے اور حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر 81 سالہ جوبائیڈن وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جس سے ان کے انتقال کرجانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی غیر حاضری پر where is joe ٹاپ ٹرینڈ رہا تھا۔

ڈیموکریٹس کے حامیوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی یہ غیر حاضری کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی وجہ سے تھی اور جیسے یہ ٹیسٹ منفی آیا۔ صدر جوبائیڈن منظر عام پر آگئے۔

امریکی حکام کا بھی کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ریاست ڈیلاویئر میں 5 روز اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کیے رکھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن جو اب صدارتی ریس سے دستبردار ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ حریف امیدوار ٹرمپ کا مقابلے کرنے کے لیے کملا ہیرس اب ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیں۔

جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس پہنچے پر مختصر گفتگو میں کہا کہ وہ خود کو بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...