Home سیاست صوبوں میں قائم جوڈیشل اکیڈمیاں مصالحتی ججز تیار کریں یہ اچھا اقدام ہے،جسٹس اعجازالاحسن

صوبوں میں قائم جوڈیشل اکیڈمیاں مصالحتی ججز تیار کریں یہ اچھا اقدام ہے،جسٹس اعجازالاحسن

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صوبوں میں قائم جوڈیشل اکیڈمیاں مصالحتی ججز تیار کریں یہ ایک اچھا اقدام ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ٹاسک میں ہر ادارے سے مدد چاہتے ہیں، کورٹس کے علاوہ وزارت قانون اور خزانہ سے بھی ساتھ دینے کی خواہش ہے، سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے قائم کراچی میں مصالحتی سینٹرز نے اچھا رزلٹ دیا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن کہا کہ یہ جوڈیشری کا حصہ ہے جو کیسز کو کم کرنے میں مدد کرے گا، ترکی کے مصالحتی سینٹرز نے تین ملین کیسز حل کئے جو قابل ذکر ہیں، امید کرتے ہیں آنے والے وقت میں اچھا نتیجہ ملے گا اس اقدام کی وجہ سے، اسلام آباد ہائیکورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر میڈیشن کے لائق کیسز کو ریفر کرنا چاہئے۔

خطاب کرتے ہوئے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ مصالحتی عمل میں حصہ لینے والے سب ججز کی حوصلہ افزائی کروں گا، اسلام آباد ہائیکورٹ اس کو سنبھال رہا ہے، اس سینٹر کی ترقی دوسرے ہائیکورٹس کو بھی متاثر کرے کہ وہ بھی مصالحتی سینٹر پر کام کریں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...