Home سیاست جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بنچ قائم

جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بنچ قائم

Share
Share

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بنچ قائم کر دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے زیرصدارت ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 7 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ میں ہر صوبے سے دو دو جج شامل ہوں گے، جوڈیشل کمیشن میں آئینی بنچ کا فیصلہ سات اور پانچ کے تناسب سے ہوا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمرایوب اور شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ کی مخالفت کی۔

تینوں سینئر جج آئینی بنچ میں شامل نہیں ہوں گے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس جمال مندوخیل آئینی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...