Home سیاست جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس ، اسدقیصرکی عبوری ضمانت میں توسیع

جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس ، اسدقیصرکی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں سات جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد حسن عباس کے کیس کی سماعت کی۔ اسد قیصر اپنے وکیل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسدقیصر ابھی تک شاملِ تفتیش ہی نہیں ہوئے، جس پر اسد قیصر کے وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر غلط بیانی کر رہے، ان سے پوچھیں ہمارا بیان انہیں ملا ہے یا نہیں؟ اگر بیان نہیں لینا تھا تو نوٹس جاری کرکے دوبارہ بلایا جاتاہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کا اپنا بیان ریکارڈ کروانا ضروری ہے۔ عدالت نے نے اسدقیصر کو کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے 7 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

Share
Related Articles

جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا،چوہدری سالک حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج...

بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات بڑھتی مایوسی کی نشاندہی ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی...

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...