Home سیاست جے یو آئی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب، حکومت مخالف تحریک پر اہم فیصلوں امکان

جے یو آئی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب، حکومت مخالف تحریک پر اہم فیصلوں امکان

Share
Share

 

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( ف) کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے 2 روزہ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں جے یو آئی کے اب تک ہونے والے 4 جلسوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل سے متعلق غور ہو گا۔

اجلاس میں اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اور پی ٹی آئی سے رابطوں پر غور ہو گا۔

مولانا فضل الرحمٰن شوریٰ کے ارکان کو اہم امور پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق جے یو آئی کے اجلاس میں غور ہو گا جبکہ عوامی اسمبلی کے عنوان سے آئندہ کے جلسوں پر مشاورت اور حکمتِ عملی طے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...