Home سیاست جسٹس(ر) تصدق جیلانی مس فٹ ہیں، تعیناتی چیلنج کریں گے، شیرافضل مروت

جسٹس(ر) تصدق جیلانی مس فٹ ہیں، تعیناتی چیلنج کریں گے، شیرافضل مروت

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے عدالتی امور پر اداروں کے دباؤ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں، ان کی تعیناتی چیلنج کی جائے گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج اور آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دی تھی اور ٹی او آرز بھی جاری کردیے ہیں۔

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کے بعد اس معاملے پر اسلام آباد میں تحقیقات کریں گے اور انہوں نے اس کو حساس معاملہ قرار دیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...